مارکسسٹ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے ڈی پی ترپاٹھی کو کامریڈ، ہم جماعت، اور ہم سفر قرار دیتے ہوئے کہا، 'ڈی پی ترپاٹھی، کامریڈ، ہم جماعت، ہم سفر اور بھی بہت کچھ۔، یونیورسٹی سے اب تک باتیں کی، بحث کی ہے، اختلاف کیا ہے اور مل کر بہت کچھ سیکھا ہے۔ میرے دوست، آپ کو یاد کیا جائے گا دلی تعزیت۔'
مسٹر ترپاٹھی اور مسٹر یچوری سابق سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری پرکاش کارات کے ساتھ جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں ایمرجنسی کے دوران تعلیم حاصل کررہے تھے۔ مسٹر ترپاٹھی جے این یو طلباء یونین کے صدر منتخب ہوئے اور بعدازاں الہ آباد یونیورسٹی میں پولیٹیکل سائنس بھی پڑھاتے تھے۔