اس موقع پر طب کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے اور ایک یادگار مجلہ 'عالمی یوم یونانی میڈیسن' کا اجرا بھی عمل میں آتا ہے۔
اس سال عالمی یونانی میڈیسن ڈے تقریب کی صدارت پروفیسر مشتاق احمد کریں گے اور مہمان خصوصی کے طور پر جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر پروفیسر ایم اے جعفری شرکت کریں گے۔
جبکہ مہمانان مکرم کے طور پر ڈاکٹر آر کے منچندا (ڈائرکٹر آیوش، حکومت دہلی)، ڈاکٹر سیّد فاروق (صدر، ہمالیہ ڈرگ کمپنی)،پروفیسر محمد ادریس (سابق پرنسپل، اے اینڈ یو طبیہ کالج، نئی دہلی)، ڈاکٹر پردیپ اگروال (چیئرمین، ایگزامننگ باڈی، حکومت دہلی)، ڈاکٹر راحت علی خاں (سابق چیئرمین، ڈی بی سی پی، حکومت دہلی اور ممبر سی سی آئی ایم، دہلی)، ڈاکٹر وشنوگوپال ستیہ وغیرہ شامل ہیں۔