اردو

urdu

ETV Bharat / state

بین الاقوامی فوڈمیلے میں عربی ذائقے کی دھوم - World food festival

عربی ذائقہ کو بھارتی دارالحکومت دہلی میں فروغ دینے کے لیے جمعہ کے روزسے ایک 8 روزہ بین الاقوامی فوڈفیسٹول شروع ہواہے۔

festival

By

Published : Mar 2, 2019, 6:02 PM IST

متحدہ عرب امارات کی پہلی خاتو ن طباخ خلودعتیق نے میلہ کے پہلے دن طباخی میں اپناہنردکھایا۔ خلودنے بتایاکہ آج پہلے دن میں نے عرب امارات کے روایتی ذائقہ پرمشتمل ڈشیں تیارکیا۔ عصیدہ، جس میں کدو اورپھلوں کاذائقہ ہوتاہے۔

festival

مرغوک میں رومالی روٹی کااستعمال کیاہے۔ اس کے علاوہ مچبوس ہے،جس میں اماراتی مصالحے کااستعمال ہوا ہے، یہ چاول اورمرغ کی ایک ڈش ہے۔ اس کے علاوہ سب سے خاص مشوی ہے،جس میں بھناہوابکراشامل ہے۔

تیونس سفارتخانہ کے ڈپٹی چیف جمال اپنی اہلیہ کے ساتھ کھانے کاتعارف کرتے ہوئے بتایاکہ ہم نے اپنے اسٹال میں الگ الگ طرح کی ڈشیں تیارکی ہیں۔

کفتاجی تیونیسیا کا مشہور کھانا ہے۔ کس کس ڈش ہے، جس میں سبزیوں اورگوشت کااستعمال ہوتا ہے۔ کسیرہ ڈش ہے جوسلادکی طرح ہے۔ اس کے علاوہ ایک خاص ڈش ہے جوبریک کے نام سے مشہورہے اوربہت ہی لذیذہوتا ہے۔

جمال کی اہلیہ ریم نے بتایاکہ انہوں نے تیونسی ذائقہ تیارکرنے میں طباخوں کی مددکی ہے۔

شمشہ الحریری نے عرب امارات کے روایتی فیشن کوپیش کیا اور کہا کہ یہ میرے لیے مسرت انگیز موقع ہے کہ میں بھارت میں اماراتی طرزلباس کوپیش کررہی ہوں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details