جسٹس اشوک بھوشن کی سربراہی والی تین رکنی بنچ نے مہاجر مزدوروں کی حالت زار پر از خود نوٹس والی درخواست پر اپنا حکم سناتے ہوئے کہا کہ مہاجر مزدوروں کو آج سے 15 دن کے اندر اپنے گاؤں یا ان کے مطلوبہ مقام پر بھیجنے کا مکمل انتظام کیا جائے۔
مزدوروں کو 15 دن کے اندر ان کے گھر بھیجا جائے: سپریم کورٹ - مزدوروں کے خلاف دائر مقدمات واپس لیے جائیں گے
سپریم کورٹ نے مختلف صوبوں میں پھنسے مزدوروں کو 15 دن کے اندر ان کے مطلوبہ مقامات پر بھیجنے کا حکم دیا ہے۔
مزدوروں کو 15 دن کے اندر ان کے گھر بھیجا جائے
عدالت نے کہا کہ ریاستی حکومتوں کی درخواست پر ریلوے 24 گھنٹوں کے ’شرمک اسپیشل ٹرین‘ فراہم کرائے گی۔ بنچ نے اپنے حکم میں واضح کیا کہ اپنے گھروں کو جانے کی کوشش میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے مزدوروں کے خلاف دائر مقدمات واپس لیے جائیں گے۔