اردو

urdu

ETV Bharat / state

'میں نے بڑے بھائی کی طرح کام کیا' - اجیش یادو

ارویند کیجریوال نے کہا عام آدمی پارٹی نے لوگوں تک سرکاری اسکیموں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا دہلی کی تاریخ میں پہلی بار غریب لوگوں کو مفت بجلی اور پانی دیا گیا۔

Worked just like an elder son in family, says Kejriwal
'میں نے بڑے بھائی کی طرح کام کیا'

By

Published : Jan 22, 2020, 4:57 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 12:13 AM IST

دارالحکومت دہلی کے وزیراعلیٰ ارویند کیجریوال نے کہا کہ ان کی پارٹی نے پانچ سالہ دورِ اقتدار میں لوگوں کے لیے بہت کچھ کیا جس سے دہلی کے عوام کی زندگی بہتر ہوگئی۔

انہوں نے کہا عام آدمی پارٹی نے لوگوں تک سرکاری اسکیموں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا دہلی کی تاریخ میں پہلی بار غریب لوگوں کو مفت بجلی اور پانی دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اور طبی شعبے میں عام آدمی پارٹی نے وہ کام کیا جو گزشتہ 70 سالوں سے کوئی پارٹی نہیں کر پائی۔ انہوں نے کہا دہلی کے سرکاری تعلیمی ادارے آج عالمی معیار کے ہیں۔

بدلی سے عام آدمی پارٹی کے اُمیدوار اجیش یادو کی حمایت سے ریلی سے خطاب کر رہے دہلی کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ 'پانچ سالوں میں بہت کچھ کیا گیا ہے لیکن ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے جس کے لئے انہیں مزید وقت درکار ہے۔

انہوں نے خود کو کنبے کا بڑا بھائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرے سر پر بہت ذمہ داریاں ہیں جن کو میں پورا کرنے کی کوشش کروں گا۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 12:13 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details