غازی آباد:نئی دہلی سے متصل غازی آباد کے اندرا پورم میں گزشتہ آٹھ برس سے لیو ان ریلیشن شپ میں رہنے والی ایک خاتون نے اپنے ساتھی کے خلاف تبدیل مذہب کا الزام لگاتے ہوئے ایف آئی آر درج کرایا ہے۔ خاتون کا الزام ہے کہ اس کا ساتھی اپنا مذہب چھپاکر اس کے ساتھ لیو ان ریلیشن شپ میں رہ رہا تھا۔ اس دوران خاتون نے ایک بچے کو بھی جنم دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
خاتون کے مطابق اس کو اپنے ساتھی کے مذہب کے بارے میں تب معلوم ہوا جب وہ بہار کے ضلع ارریہ میں واقع اس کے گاؤں گئی۔ خاتون کا دعویٰ ہے کہ گاؤں جانے کے بعد اس کے ساتھی نے اسے مذہب تبدیل کرنے کے لیے ہراساں کرنا شروع کر دیا۔ woman accused the live-in partner of conversion