نئی دہلی: اروناچل پردیش کے توانگ سیکٹر میں ایل اے سی کے قریب 9 دسمبر کو بھارتی اور چینی فوجیوں میں جھڑپ ہوئی، جس میں دونوں اطراف کے جوانوں کو معمولی چوٹیں آئیں۔ بھارتی فوج کے مطابق، گزشتہ جمعہ کو توانگ ضلع کے ینگسٹی کے قریب مشرقی لداخ میں دونوں فریقوں کے درمیان ایک جھڑپ ہوئی۔ Winter Session 2022
بھارتی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے فوجیوں نے چینی فوجیوں کا مقابلہ مضبوط اور پرعزم انداز میں کیا۔ اس جھڑپ میں دونوں طرف سے کچھ فوجیوں کو معمولی چوٹیں آئیں۔ فوج نے یہ بھی کہا کہ دونوں فریقین فوری طور پر علاقے سے پیچھے ہٹ گئے۔ اس کے بعد ہمارے کمانڈر نے قائم کردہ طریقہ کار کے مطابق امن کی بحالی کے لیے چینی ہم منصب کے ساتھ 'فلیگ میٹنگ' کی۔ فوج کے چھ جوانوں کو گوہاٹی کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ Indian and Chinese soldiers clash in Tawang