اردو

urdu

ETV Bharat / state

عآپ پر ہتک عزت کا مقدمہ درج کریں گے: ہنس راج ہنس - دہلی

دہلی کے شمال مغربی پارلیمانی حلقے سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار ہنس راج ہنس نے کہا کہ 'ان کی شبیہ کو خراب کرنے کے الزام میں وہ عام آدمی پارٹی کے رہنما کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کریں گے۔'

hans raj hans

By

Published : May 3, 2019, 8:39 PM IST

گذشتہ روز عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کے امیدوار ہنس راج ہنس پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے مذہب اسلام قبول کیا ہے، اس لیے وہ دہلی کی شمال مغربی پارلیمانی سیٹ سے انتخاب لڑنے کے اہل نہیں ہو سکتے چونکہ یہ سیٹ درج فہرست ذات (ایس سی) کے لیے مختص ہے۔

ہنس راج ہنس نے کہا کہ'جھوٹے آدمی نے پھر جھوٹ بولا۔ گندگی کی علامت کو اجاگر کرنے والی شخصیت کو دیکھنا ہے تو وہ (اروند) کیجریوال ہے۔ ہتک عزت کا کیس کریں گے اور ایس ؍ ایس ٹی کا قانون لگائیں گے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details