ملک میں یہ پہلی ایسی میٹرو لائن ہوگی جس میں سفر کے دوران وائی ۔ فائی کی سہولت مسافروں کو ملے گی۔ آنے والے وقت میں دیگر میٹرو لائن کے اندر بھی یہ سہولت مسافروں کو فراہم کی جائے گی۔
دہلی میٹرو کے مسافروں کو سہولت ملے گی، دیکھیں ویڈیو ڈی ایم آر سی کے مطابق دہلی میٹرو کے ذریعے ابھی کئی اسٹیشنوں کے پلیٹ فارم پر فری وائی فائی لوگوں کودیا جا رہا ہے، لیکن یہ پہلی دفعہ ہے جب چلتی ہوئی میٹرو کے اندر بھی مسافر وائی فائی کا استعمال کر سکیں گے۔
بیرون ممالک میٹرو کے اندر یہ سہولت ہوتی ہے اور اسی طرز پر دہلی میں بھی اس کی شروعات کی جا رہی ہے۔ سب سے پہلے ایئرپورٹ ایکسپریس لائن پر یہ سہولت دی جا رہی ہے اور اس کے بعد دھیرے۔ دھیرے دیگر میٹرو ٹرین میں بھی وائی فائی کی سہولت دی جائے گی۔
دہلی میٹرو کے مسافروں کو سہولت ملے گی جمعرات کے روز ڈی ایم آر سی کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر منگو سنگھ اس وائی فائی سروس کی شروعات نئی دہلی میٹرو اسٹیشن سے کریں گے۔ اس موقع پر یہ دکھایا جائے گا کہ کس طریقے سے ایئرپورٹ ایکسپریس لائن پر وائی فائی سروس کا استعمال مسافر کر سکیں گے۔ اس کے لیے مسافروں کو سبھی اہم جانکاری فراہم کی جائیں گی۔