راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا میری اور میرے کنبہ کی برسوں تک سکیورٹی میں لگے رہے ایس پی جی کے میرے بھائی اور بہنوں کا بہت بہت شکریہ آپ کی سپردگی، آپ کے تعاون اور آپ لوگوں سے ملی محبت اور ہم آہنگی کے لیے شکریہ، آپ لوگوں کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات۔
راہل نے سپیشل پروٹیکشن گروپ (ایس پی جی) کے عملہ کا شکریہ ادا کیا خیال رہے کہ حکومت نے آج کانگریس کی صدر سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور محترمہ پرینکا گاندھی واڈرا کی ایس پی جی سکیورٹی ہٹادی ہے۔
واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے گاندھی خاندان کے افراد سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کی سیکورٹی میں تعینات ایس پی جی کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے اور اب انہیں سی آر پی ایف کے کمانڈوں کی نگرانی میں زیڈ پلس سیکورٹی دی جائے گی۔
آپ کے تعاون اور آپ لوگوں سے ملی محبت اور ہم آہنگی کے لیے شکریہ وزارت داخلہ کے ایک افسر نے بتایا کہ گاندھی خاندان کے افراد کی سکیورٹی کا نظم اور ان کی جان کو خطرے کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔
سکیورٹی اور خفیہ ایجنسیز سے بھی اس سلسلے میں معلومات حاصل کی گئی ہے، جائزہ میں اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ گاندھی خاندان کو ابھی کسی طرح کا براہ راست خطرہ نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اب گاندھی خاندان کے افراد کے سکیورٹی کی ذمہ داری سی آر پی ایف کے کمانڈو دستے کو سونپی جائے گی، انہیں زیڈ پلس زمرے کی سیکورٹی دی جائے گی۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی کو قتل کردیا گیا تھا، جس کے بعد سے انہیں ایس پی جی سکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔