اردو

urdu

ETV Bharat / state

'گاندھی کے نظریات پر پوری دنیا عمل پیرا' - معذور افراد کو ٹرائی سائیکل تقسیم

بابائے قوم مہاتما گاندھی کی یوم پیدائش کے موقع پر نوئیڈا میں معذور افراد کو ٹرائی سائیکل تقسیم کی گئیں۔

گاندھی کے نظریات پر عمل پیرا ہوکر اپنے ملک میں معاشرتی انصاف اور معاشی انصاف کی جنگ کو مکمل کرسکتے ہیں
گاندھی کے نظریات پر عمل پیرا ہوکر اپنے ملک میں معاشرتی انصاف اور معاشی انصاف کی جنگ کو مکمل کرسکتے ہیں

By

Published : Oct 2, 2020, 12:54 PM IST

قومی درالحکومت دہلی سے متصل ضلع گوتم بدھ نگر کے نوئیڈا میں گاندھی جینتی اور سابق وزیراعظم لال بہادر شاستری کی جینتی کے موقع پر ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے دونوں عظیم شخصیات کے پورٹریٹ کی نقاب کشائی کرکے گلہائے عقیدت پیش کیا۔

گاندھی کے نظریات پر پوری دنیا عمل پیرا

اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ کی صدارت میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد دونوں عظیم شخصیات کے اخلاقیات اور نظریات پر روشنی ڈالنا اور عمل کرنا ہے۔

ضلع مجسٹریٹ کی صدارت میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا

سیمینار میں بطور مہمان خصوصی ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے کہا کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی اور لال بہادر شاستری عام آدمی نہیں بلکہ یہ دونوں ہی ایک آئیڈیئل ہیں، جس کی پیروی نہ صرف بھارت میں بلکہ پوری دنیا میں ان دونوں کے آئیڈیالوجی اور کی سادہ زندگی کے اعلیٰ نظریہ کی تائید کی جارہی ہے۔

بابائے قوم مہاتما گاندھی کی یوم پیدائش کے موقع پر نوئیڈا میں معذور افراد کو ٹرائی سائیکل تقسیم کی گئیں

انہوں نے کہا کہ 'مہاتما گاندھی کوئی فرد نہیں تھے بلکہ ایک نظریہ تھے جو آج نہ صرف بھارت میں بلکہ ان کے اصولوں پر پوری دنیا عمل پیرا ہے'۔

ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد دونوں عظیم شخصیات کے اخلاقیات اور نظریات پر روشنی ڈالنا اور عمل کرنا ہے

انہوں نے کہا کہ ان کے نظریات پر عمل پیرا ہوکر اپنے ملک میں معاشرتی انصاف اور معاشی انصاف کی جنگ کو مکمل کرسکتے ہیں۔

گاندھی کے نظریات پر عمل پیرا ہوکر اپنے ملک میں معاشرتی انصاف اور معاشی انصاف کی جنگ کو مکمل کرسکتے ہیں

گاندھی جینتی کے موقع پر اترپردیش حکومت کی عوامی فلاح و بہبود سکیم کے تحت گاندھی نظریے کے مطابق ضلع معذوری اور امپاورمنٹ ڈپارٹمنٹ نے 14 معذور افراد کو حکومت کے منصوبے کے تحت ٹرائیکلس فراہم کیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details