اردو

urdu

ETV Bharat / state

'قرض کون لے رہا ہے اور کون دے رہا ہے؟'

مرکزی وزرا نتن گڈکری اور نرملا سیتارمن کے متضاد بیانات پر آج کانگریس نے طنز کیا ہے۔

By

Published : May 15, 2020, 4:39 PM IST

Who is the lender: Chidambaram on MSME loan
‘قرض کون لے رہا ہے اور کون دے رہا ہے‘

کانگریس کے سینئر رہنما و سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم نے نتن گڈکری کے ایک بیان کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ حکومت اور پی ایس یوز پانچ لاکھ کروڑ روپئے ایم ایس ایم ایز کو واجب الادا ہے جبکہ نرملا سیتارمن نے اس کے برعکس بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم ایس ایم ایز کو کولیٹرل فری لون کے تحت تین لاکھ کروڑ روپئے فراہم کئے جائیں گے۔

پی چدمبرم نے طنز کرتے ہوئے سوال کیا کہ وزرا کے بیانات کی روشنی میں قرض لینے والا کون ہے اور دینے والا کون ہے۔

انہوں نے دونوں وزرا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی مدد کے بغیر سب سے پہلے ایم ایس ایم ایز کو بچانا چاہئے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سست پڑی معیشت کو سدھارنے کےلیے وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے بیس لاکھ کروڑ روپئے کے اقتصادی پیکیج کا اعلان کیا تھا جس کے بعد نرملاسیتارمن نے اس پیکیج کے تحت تین لاکھ کروڑ روپئے کا غیرضمانتی قرض چھوٹی اور متوسط تجارتوں (ایم ایس ایم ای) کو دینے کا اعلان کیا تھا۔

کانگریس پارٹی نے کہا کہ حکومت کا معاشی پیکیج وزیراعظم کے جملہ بازی سے مختلف نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details