اردو

urdu

ETV Bharat / state

Congress Questions PM Modi حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرنا ملک کو بدنام کرنا کب سے ہوگیا؟ - راہل کا لندن میں خطاب

راہل گاندھی کے بیانات پر کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی پر جوابی حملہ کیا۔ کانگریس نے کہا کہ مودی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرنا ملک پر تنقید کرنا کب سے ہوگیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Mar 13, 2023, 11:05 AM IST

Updated : Mar 13, 2023, 11:57 AM IST

نئی دہلی: برطانیہ میں راہل گاندھی کے ذریعے دیئے گئے بیانات کو لے کر ان پر تنقید کی جارہی ہے، جس سے متعلق کانگریس نے مودی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے سوال کیا کہ وزیر اعظم کی پالیسیوں پر تنقید کرنا ملک پر تنقید کرنا کب سے ہوگیا ہے، اپوزیشن جماعت نے یہ بھی الزام لگایا کہ جمہوریت پر حملہ وزیر اعظم مودی کرتے ہیں اور اسی لیے اس پر بحث ہو رہی ہے۔ وزیر اعظم مودی اس سال کرناٹک کے اپنے چھٹے دورے پر ہیں جہاں مئی میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں وہیں انہوں نے راہل گاندھی کا نام لیے بغیر، لندن میں کی گئی'بھارت میں جمہوریت خطرے میں' سے متعلق کانگریس رہنما کے بیان کا ذکر کرتے ہوئے اسے 12 ویں صدی کے سماجی مصلح بسویشور، کرناٹک کے لوگوں، بھارت کی روایات اور یہاں کے شہریوں کی توہین بتایا۔

مودی نے کہا کہ لندن میں بسویشورا کا مجسمہ ہے، لیکن بدقسمتی کی بات ہے کہ اسی لندن میں بھارت کی جمہوریت پر سوال اٹھائے گئے۔ بھارتی جمہوریت کی ہماری صدیوں پرانی تاریخ رہی ہیں۔ دنیا کی کوئی طاقت بھارت کی جمہوری روایات کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ اس کے باوجود کچھ لوگ اسے مسلسل کٹہرے میں کھڑا کر رہے ہیں۔مودی کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس کے سینیئر رہنما پون کھیڑا نے کہا کہ وزیر اعظم نے اس ملک کے بزرگوں اور آباؤ اجداد پر 'قابل اعتراض' تبصرہ کرنے میں نو سال ضائع کر دیئے۔ کھیڑا نے ایک ویڈیو میں کہا کہ 'جب آپ (وزیراعظم) کہتے ہیں کہ پچھلے 70 سالوں میں کچھ نہیں ہوا، تو آپ تین نسلوں کی توہین کرتے ہیں، پھر آپ کو ملک کے امیج کی فکر نہیں، جب آپ پارلیمنٹ میں کھڑے ہوتے ہیں تو وہ یہ کہہ کر اپنی پیٹھ تھپتھپاتے ہیں کہ ایک اکیلا سب پر بھاری، تب بھی دنیا دیکھ اور ہنس بھی رہی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ چھوئی موئی بن کر ملک کی میڈیا کو سرخ آنکھیں دکھاتے ہیں، بیرونی ممالک کے میڈیا کے خلاف چھاپے مارتے ہیں تب آپ کو ملک کے امیج کی فکر نہیں ہوتی۔ کھیڑا نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم نے بیرون ملک کہا تھا کہ لوگ بھارت میں پیدا ہونے کو بدقسمتی سمجھتے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا انہیں اس بات کی کوئی فکر نہیں کہ وہ ملک کی شبیہ کے ساتھ کیا کر رہے ہیں۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ وزیراعظم، جمہوریت پر حملہ آپ کرتے ہیں، اسی لیے اس پر بحث ہوتی ہے۔ کیمبرج یونیورسٹی کے طلبا میں اگر جمہوریت کے سامنے موجود چیلنجز پر بات ہو رہی ہے تو یہ جمہوریت کو مضبوط کرنے کی ایک کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے اپنے بارے میں غلط فہمیاں پالے ہوئے ہیں۔ آپ صرف وزیراعظم ہیں، آپ بھگوان نہیں، آپ خالق نہیں، سورج آپ کی اجازت سے طلوع نہیں ہوتا... ان غلط فہمیوں کو اپنے ذہن سے نکال دیں۔ کھیڑا نے بعد میں ٹویٹ کیا کہ آپ کی پالیسیوں کی مذمت کب سے ملک کی مذمت بن گئی؟ آپ صرف وزیراعظم ہیں، آپ نہ ملک ہیں، نہ ہی بھگوان ۔ کانگریس کی ترجمان سپریہ شرینیت نے بھی مودی پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں وزیر اعظم کی طرح بات کرنی چاہیے۔

Last Updated : Mar 13, 2023, 11:57 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details