دہلی: ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے احتجاجی مظاہرے کی قیادت پارٹی کے قومی سکریٹری و دہلی کے ریاستی صدر سراج طالب نے کی جب کہ نظامت کے فرائض نثار احمد خان نے انجام دیئے۔ لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے سراج طالب نے کہا کہ ملک بدترین حالات سے گزر رہا ہے منہگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے بے روزگاری کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں لیکن حکومت بجائے عوام کے مسائل حل کر نے انہیں الگ الگ ایشوز میں الجھا رہی ہے کبھی ہندو مسلم کا مدا کھڑا کیا جا تا ہے کبھی نفرتی تقاریر کا سلسلہ چلتا ہے تاکہ عوام کو اصل مسائل سے بھٹکایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ جس وقت ملک کو وشوگرو بنانے کی بات کہی جا رہی ہے اس وقت ملک بھکمری اور غریبی میں نیپال کو بھی پیچھے چھوڑ چکا ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام بیداری کا ثبوت اور حقوق حاصل کرے ویلفیئر پارٹی آف انڈیا اس مہم کو کامیاب بنائے ۔ welfare party of India protest at jantar mantar