اردو

urdu

ETV Bharat / state

Weekend Curfew Lifted In Delhi: دہلی میں ویک اینڈ کرفیوختم، رات کا کرفیو جاری رہے گا

جمعرات کو ڈی ڈی ایم اے DDMA کی میٹنگ میں کئی فیصلے لیے گئے۔ اس میں دہلی میں ویک اینڈ کرفیو کے خاتمے Weekend Curfew Lifted In Delhi سے لے کر بازاروں میں طاق-جفت پابندیوں کو ہٹانے تک کے فیصلے لیے گئے۔ جبکہ رات کا کرفیو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسکول کھولنے کا فیصلہ آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا۔

By

Published : Jan 27, 2022, 4:22 PM IST

دہلی میں ویک اینڈ کرفیوختم، رات کا کرفیو جاری رہے گا
دہلی میں ویک اینڈ کرفیوختم، رات کا کرفیو جاری رہے گا

دارالحکومت دہلی میں کورونا کے کیسز میں کمی corona cases decline in delhi کے بعد اب ویک اینڈکرفیو اور بازاروں پر نافذ آڈ-ایون سسٹم ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ رات میں کرفیو جاری رہے گا دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی DDMA کے ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کے روز میٹنگ میں دہلی کے بازاروں کی دکانوں میں نافذ طاق-جفت کے فارمولے کو ہٹانے کے ساتھ ہی ویک اینڈ کرفیو کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔ حالانکہ رات کا کرفیو پہلے کی طرح جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: India Coronavirus Update: بھارت میں کورونا کے دو لاکھ 86 ہزار سے زائد نئے کیسز


انہوں نے کہا کہ سنیما ہال 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کھلیں گے۔ شادی کی تقریب میں بھی 200 افراد کی شرکت پر رعایت ہوگی۔

دہلی میں سرکاری دفاتر 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ کھلیں گے۔ اسکولوں اور تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور وہ اگلے احکامات تک بند رہیں گے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details