اردو

urdu

ETV Bharat / state

'پندرہ دسمبر نہیں بھولیں گے' - جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں 15 دسمبر 2019 کی رات جس طرح پولیس نے مبینہ زیادتی کی تھی اور اس میں درجنوں طلبہ و طالبات زخمی ہوئے تھے، اسے سیاہ دن کے نام سے یاد کیا جارہا ہے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ
جامعہ ملیہ اسلامیہ

By

Published : Jan 15, 2020, 8:40 PM IST

Updated : Jan 15, 2020, 9:31 PM IST

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء سے 15 دسمبر کو پولیس کی مبینہ زیادتی کے بارے میں بات کی جس میں انہوں نے کہا کہ ہم وہ دن کبھی نہیں بھولیں گے جب ہماری یونیورسٹی میں پولیس نے بے رحمی سے ہمیں پیٹا تھا۔

جامعہ طلباء کی زبانی، ویڈیو

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب علم راہی نے بتایا کہ 'جمعرات کے روز جامعہ پر پولیس بربریت کا ایک مہینہ مکمل ہونے والا ہے، اسی کی یادگار کے لیے یہاں ایک علامتی پتلا لگا ہوا ہے، جس کے ذریعے ہم یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم وہ دن(15 دسمبر) نہیں بھولیں گے۔

واضح رہے کہ 15 دسمبر سنہ 2019 کو شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرے کے بعد دہلی پولیس نے جامعہ کیمپس میں گھس کر طلباء کو بری طرح پیٹا تھا جس میں متعدد طلبا زخمی ہوئے تھے۔

پولیس کی اس زیادتی کے خلاف ملک گیر سطح پر احتجاج کیا گیا جو اب بھی جاری ہے۔

Last Updated : Jan 15, 2020, 9:31 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details