اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kharge on Democracy ہم نے جمہوریت کو 70 سال تک بچائے رکھا تو مودی وزیر اعظم بن سکے، کھڑگے - مودی پر طنز کرتے ہوئے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے

ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ مودی جی بولتے ہیں کانگریس نے 70 سالوں میں کیا کیا؟ ہم نے جمہوریت اور آئین کو بچاکر رکھا، اسی لیے آپ وزیراعظم بن سکے۔ اگر کانگریس جمہوریت کا تحفظ نہ کرتی تو مودی ملک کے وزیر اعظم نہ بن پاتے اور وہ گجرات میں ہی رہتے۔

کھڑگے
کھڑگے

By

Published : Aug 17, 2023, 6:42 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ جب وہ پوچھتے ہیں کہ کانگریس نے اس ملک کو کیا دیا ہے تو اس کا سیدھا جواب یہی ہے کہ کانگریس نے 70 سال سے جمہوریت کو بچائے رکھا اسی لئے مودی ملک کے وزیر اعظم بن سکے ہیں۔ کھڑگے نے جمعرات کو یہاں تالکٹورہ اسٹیڈیم میں منعقدہ مہیلا کانگریس کے قومی کنونشن 'پرتیگیا اجول بھارت کی' کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی بار بار سوال کرتے ہیں کہ کانگریس نے 70 برسوں میں کیا کیا جبکہ دیگر کئی پارٹیوں کی اس عرصے میں حکومت رہی ہے لیکن وہ اکثر کانگریس سے سوال پوچھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مودی جی بولتے ہیں کانگریس نے 70 سالوں میں کیا کیا؟ ہم نے جمہوریت اور آئین کو بچاکر رکھا، اسی لیے آپ وزیراعظم بن سکے۔ اگر کانگریس جمہوریت کا تحفظ نہ کرتی تو مودی ملک کے وزیر اعظم نہ بن پاتے اور وہ گجرات میں ہی رہتے۔

کانگریس لیڈر نے مودی کے اگلے سال بھی لال قلعہ پر ترنگا لہرانے پر حملہ کیا اور کہا کہ 'مودی جی نے کہا تھا کہ 2024 میں بھی وہ 15 اگست کو لال قلعہ پر ترنگا لہرائیں گے۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ ترنگا ضرور لہرائیں گے، لیکن لال قلعہ پر نہیں بلکہ اپنے گھر پر۔ حیران کن بات یہ ہے کہ مودی یہ اس پارٹی کے لیے کہتے ہیں جس نے ملک کے لیے قربانی دی۔

یہ بھی پڑھیں: جمہوریت اور آئین کو بچانے کے لیے مسلسل جدوجہد کریں گے: کھڑگے

انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ ملک کے اتحاد کے لئے کام کیا ہے اور پارٹی کے سرکردہ قائدین نے ملک کے اتحاد اور سالمیت کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اندرا جی اور راجیو جی نے ملک کو متحد رکھنے کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ کانگریس پارٹی کے بڑے لیڈروں نے ملک کے لیے اپنی جانیں دیں۔ بی جے پی کے پاس کون سا ایسا لیڈر ہے؟

یواین آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details