اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہم دہلی کے امن میں خلل ڈالنے نہیں بلکہ اس کی حفاظت کے لیے آئے ہیں: امریندر

پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا ہے کہ وہ دہلی میں مرکز کے ساتھ تصادم نہیں بلکہ غریب کسانوں کے انصاف کی خاطر آئے ہیں جن کی روزی روٹی مرکزی زرعی قوانین کے سبب خطرے میں پڑی ہوئی ہے۔

Amrinder
امریندر

By

Published : Nov 4, 2020, 9:34 PM IST

کیپٹن امریندر سنگھ نے آج دہلی میں جنتر منتر پر دھرنے کے دوران کہا کہ وہ یہاں امن میں خلل ڈالنے نہیں بلکہ اس کی حفاظت کے لیے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا،’ ہمیں اور پنجاب کے اراکین اسمبلی کو دہلی میں دھرنا دینے کے لیے مجبور کیا گیا کیونکہ صدر نے ان سبھی سے ملاقات کا وقت نہیں دیا اور ان کی ملاقات کو اس بنیاد پر رد کر دیا کہ ریاست کے زرعی ترمیمی بل ابھی گورنر کے پاس ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ خواہ ان کا پہلا پروگرام راج گھاٹ پر سلسلہ وار دھرنا دینے کا تھا لیکن بعد میں اسے جنتر منتر پر منتقل کرنا پڑا کیونکہ دہلی پولیس نے گاندھی جی کی سمادھی راج گھاٹ پر دفعہ 144 لگا دی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ گورنر اس میں کچھ نہیں کریں گے۔ اسی سبب وہ قومی سلامتی اور فوڈ سکیورٹی سے متعلق پنجاب کی مشکل سے صدر کو اگاہ کرنے کے مقصد سے ملنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ صدر پنجاب اسمبلی میں پاس زرعی قوانین سے اتفاق کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details