اردو

urdu

ETV Bharat / state

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو سے متلعق جامعہ انتظامیہ کی صفائی - jamia viral video

گزشتہ دو دنوں سے جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی میں گزشتہ برس 15 دسمبر 2019 کو لائیبریری میں موجود طلبأ پر دہلی پولیس کی مبینہ زیادتی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو سے متلعق جامعہ انتظامیہ کی صفائی
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو سے متلعق جامعہ انتظامیہ کی صفائی

By

Published : Feb 16, 2020, 10:24 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 1:55 PM IST

یہ لائبریری میں نصب 15 دسمبر 2019 کی شام کا سی سی ٹی وی کا فوٹیج ہے جس میں مطالعہ کرنے والے طلبأ پر نقاب پوش پولیس کی مبینہ زیادتی کو دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو سے متلعق جامعہ انتظامیہ کی صفائی

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے دو دنوں بعد جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کی انتطامیہ نے صفائی دیتے ہوئے کہا ہے کہ' یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے 15 دسمبر کا سی سی ٹی وی فوٹیج عوام میں ریلیز نہیں کیا گیا ہے۔

یونیورسٹی کے ترجمان احمد عظیم نے کہا ہے کہ یہ ویڈیو جامعہ کو-آرڈینیشن کمیٹی کے ذریعے جاری کیا گیا ہے جو یونیروسٹی طلبأ کی ایک تنظیم ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہ تنظیم جامعہ انتظامیہ کی جانب سے غیر تصدق شدہ ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ 15 دسمبر کو لائبریری میں پیش آئے اس واقعے کی پولیس میں بھی شکایت درج کرائی گئی ہے ساتھ ہی پولیس کی کارروائی نہ ہونے کے سبب طلبأ کے دباؤ میں آکر یونیورسٹی نے کورٹ میں ایک عرضی بھی داخل کی ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 1:55 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details