چاندنی چوک سیٹ کی ووٹوں کی گنتی ایس کے وی اور شمال مشرقی دہلی پارلیمانی حلقہ کے لیے ووٹوں کی گنتی نندنگری میں واقع آئی آئی ٹی میں کی جائے گی۔
مشرقی دہلی سیٹ کے لیے ووٹوں کی گنتی کامن ویلتھ کھیل گاؤں احاطے کے بیڈمنٹن کورٹ میں کی جائے گی۔
نئی دہلی پارلیمانی سیٹ کے ووٹوں کی گنتی نئی دہلی کے گول مارکیٹ میں واقع این پی بنگالی گرلس سینیئر سیکنڈر ی اسکول میں ہوگی۔
شمال مغرب دہلی سیٹ کے لیے ووٹوں کی گنتی شاہ آباد دولت پور کے ڈی ٹی یو میں اور مغربی دہلی کی انٹیگریٹیڈ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سیکٹر نو اور جنوبی دہلی کے ووٹوں کی گنتی اگست کرانتی مارگ سری فورٹ کے جیجا بائی آئی ٹی آئی فار وومن میں کی جائے گی۔
ووٹوں کی گنتی صبح آٹھ بجے سے شروع ہوگی۔ سب سے پہلے ڈاک سے موصول ہونے والے ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔
اس بار نتائج میں پانچ سے چھ گھنٹے کی تاخیر ہو سکتی ہے۔ پہلے ای وی ایم کے ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔ اس کے بعد سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق ووٹر ویری فائیبل پیپر آڈٹ ٹریل (وی وی پیٹ) کی گنتی کی جائے گی۔
دہلی کے چیف الیکٹورل افسر رنبیر سنگھ نے بتایا کہ 'دہلی میں 70 اسمبلی حلقے ہیں اور ہر اسمبلی حلقہ کی پانچ ای وی ایم کو وی وی پیٹ مشینوں کی پرچی سے ملایا جائے گا۔ وی وی پیٹ کی پرچیوں کوملانے کا کام ای وی ایم کی گنتی کے بعد شروع ہوگا۔
سنگھ نے بتایا کہ 'ہر اسمبلی میں دو سو پولنگ مراکز کی فہرست تیار کی گئی ہے اور ان میں سے ہی پانچ پولنگ مراکز کو ملانے کے لیے منتخب کیا جائے گا۔ اس عمل کی وجہ سے رسمی نتائج اعلان کرنے میں تاخیر ہوگی لیکن رجحانات کا پہلے ہی پتہ چل جائے گا۔'
دہلی کی ایک لوک سبھا سیٹ کے تحت دس اسمبلی حلقے آتے ہیں اور ووٹوں کی گنتی کے مراکز پر ہر اسمبلی کے ووٹوں کی گنتی الگ الگ ہال میں ہوگی۔