نئی دہلی: دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی شکست کی ذمہ داری لیتے ہوئے دہلی پردیش بی جے پی کے صدر آدیش گپتا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور ریاستی نائب صدر وریندر سچدیوا کو ریاستی ورکنگ صدر مقرر کیا گیا ہے۔
بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے اتوار کو یہاں کہا کہ پارٹی سربراہ جگت پرکاش نڈا نے گپتا کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے اور ریاستی بی جے پی کے نائب صدر وریندر سچدیوا کو ورکنگ ریاستی صدر مقرر کیا گیا ہے۔ یہ تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہو گئی ہے۔