اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: چلتی میٹرو میں بندر کی قلابازی کا ویڈیو وائرل - دہلی میٹرو

دہلی میٹرو کے اندر اچانک ایک بندر داخل ہوگیا جو میٹرو میں مختلف قلابازیاں دکھا رہا اور ایک مسافر کے پاس بیٹھ کر میٹرو کے باہر کے نظارے سے لطف اندوز ہورہا ہے، اس واقعہ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

viral video
viral video

By

Published : Jun 20, 2021, 10:44 AM IST

دہلی میٹرو کی بلیو لائن پر چلنے والی میٹرو ٹرین میں ایک بندر کی قلابازی دکھانے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ تاہم دہلی میٹرو سے وابستہ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ابھی اس بات کی تصدیق نہیں ہو پائی ہے کہ یہ ویڈیو کب کی ہے۔ وائرل ویڈیو میں یہ صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بندر میٹرو کوچ میں داخل ہونے کے بعد سٹینڈنگ راڈ کو پکڑ کر قلابازی دکھا رہا ہے اور ایک مسافر کے پاس بیٹھ کر باہر کے نظاروں کا لطف لے رہا ہے۔

بندر کی قلابازی

بتایا جارہا ہے کہ یہ واقعہ آنند وہار سے دوارکا کے درمیان کے سفر کا ہے۔ ویڈیو میں یہ واضح طور پر نظر آرہا ہے کہ بندر میٹرو میں آسانی سے سفر کررہا ہے اور باہر کے نظاروں سے لطف اندوز ہو رہا ہے۔ میٹرو میں بندر کی قلابازی کو ایک ویڈیو میں قید کر لیا گیا جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے، تاہم میٹرو حکام کا کہنا ہے کہ میٹرو انتظامیہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے کہ بندر چلتی ٹرین کے اندر کیسے آیا؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details