اردو

urdu

ETV Bharat / state

'گھروں کے قریب گاؤں والوں کو روزگار ملے گا'

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت دیہات کی ترقی، مہاجر مزدوروں اور غریبوں کی معاشی بہتری اورعزت نفس کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

'گھروں کے قریب گاؤں والوں کو روزگار ملے گا'
'گھروں کے قریب گاؤں والوں کو روزگار ملے گا'

By

Published : Jun 20, 2020, 10:59 PM IST

امت شاہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ شروع کی گئی غریب فلاحی اسکیم کو بصیرت بھرا قدم قرار دیتے ہوئے ٹویٹس کی ایک سیریز میں کہا کہ 5000 کروڑ روپے کی یہ اسکیم ملک کو خود انحصار کرنے میں نمایاں کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پہلے لوگ روزگار کی تلاش میں شہر جاتے تھے لیکن اب’غریب کلیان روزگار مہم‘ کے ذریعے انہیں ان کی مہارت کی بنیاد پر گھروں کے قریب ہی روزگار فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کی ترقی میں لوگوں کی صلاحیتوں کو استعمال کیا جائے گا، جس سے دیہی معیشت کو مزید تقویت ملے گی۔ اس میں چھ ریاستوں کے 116 اضلاع کے گاؤں کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی بھارت میں روزگار اور جامع ترقی کے مواقع کی فراہمی کے لیے، حکومت کی 25 اسکیموں کو اس میں شامل کیا گیا ہے۔ اس سے تارکین وطن مزدوروں اور غریبوں کو کورونا کی وبا سے پیدا ہونے والے چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details