اردو

urdu

ETV Bharat / state

'سماج میں ڈیجیٹل فرق ختم کرنا ضروری'

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے سماج میں بڑھتے ڈیجیٹل فرق کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے آج کہا کہ ہر بچے کو ترقی کےلیے برابر موقع مہیا ہونا چاہئے۔

By

Published : Jun 30, 2020, 5:56 PM IST

Vice President Venkaiah Naidu calls for bridging digital divide to ensure equitable education
سماج میں ڈیجیٹل فرق ختم کرنا ضروری: وینکئیا

ایم وینکئیا نائیڈو نے ایک کتاب کے اجرا پروگرام سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل فرق ختم کرنے میں نجی شعبہ اہم رول ادا کرسکتا ہے۔ حکومت اکیلے اس مسئلے سے نہیں نمٹ سکتی۔ نجی شعبہ کو ٹیکنولوجی سستی کرنے کےلیے جدت پر زور دینا چاہئے جس سے ڈیجیٹل تکنیک سے آفاقی تعلیم کا ہدف حاصل کیا جاسکتا ہے۔اس کے ذریعہ سے ثانوی اور اعلی تعلیم میں بھی برابری لائی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل تکنیک نے امکانات کے وسیع ذرائع کھولے ہیں لیکن سماج میں ڈیجیٹل نابرابری بھی بڑھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بہت سارے بچے ہیں جن کی پہنچ ڈیجیٹل آلات تک نہیں ہے۔ نجی شعبہ کو جدت کا استعمال کرتے ہوئے ڈیجیٹل آلات کو عام آدمی کی پہنچ میں لانے کی کوشش کرنی چاہئے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا، ’’ہمیں فرق ختم کرنا ہی ہوگا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی ہے۔ ان بچوں کی پہنچ ڈیجیٹیل تکنیک تک نہیں ہے۔ ان کے پاس آن لائن پڑھائی کرنے کے ذرائع بھی نہیں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details