اردو

urdu

ETV Bharat / state

نائب صدر جمہوریہ نے آنکھوں کا عطیہ کرنے کی اپیل کی

نائب صدر جمہوریہ ایم ونکیا نائیڈو نے اعضا کے عطیہ کو عظیم عطیہ قرار دیتے ہوئے تمام شہریوں سے اس میں تعاون کرنے اور دوسروں کی اس کے لیے حوصلہ افزائی کرنے کی اپیل کی۔

vice president of india venkaiah naidu appealed for eye donation
نائب صدر جمہوریہ نے آنکھوں کا عطیہ کرنے کی اپیل کی

By

Published : Sep 8, 2020, 10:38 PM IST

ملک کے نائب صدر جمہوریہ ایم ونکیا نائیڈو نے معذور لوگوں کو با اختیار بنانے کے لیے کام کرنے والی رضاکارانہ تنظیموں، اہلیت کے فروغ اور ریسرچ بورڈ (سکشم) کے ’راشٹریہ چکشو دان پکھواڑے‘ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آنکھوں کا عطیہ کو عظیم عطیہ قرار دیا۔

نابینی کو سنگین صحت مسئلہ قرا ر دیتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ ملک میں ہی تقریباً 46 لاکھ لوگ بینائی سے محروم ہیں جن میں سے بیشتر پچاس برس سے زیادہ عمر کے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ موتیابند کے بعد کارنیل بینائی سے محرومی کی بڑی وجہ ہے، جس سے ہر برس تقریباً 20000 لوگ متاثر ہوتے ہیں۔ اس سے متاثر ہونے والوں میں بیشتر نوجوان اور بچے ہیں۔

انہوں نے اس سے بچاو کے لیے آنکھوں کی حفاظت، شروعاتی علاج کرنے اور کارنیل ٹرانسپلاٹ کا مشورہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ کارنیل ٹرانسپلانٹ کے لیے کارنیا دینے والے کی ضرورت ہوگی، لہذا ضرورت ہے کہ آنکھوں کے عطیہ کے بارے میں بیداری لائی جائے جس سے ملک میں کارنیل سے اندھے پن کو ختم کیا جاسکے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details