اردو

urdu

ETV Bharat / state

JICE-2022: وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے ’جامعہ انٹرنیشنل ایجوکیشن کانفرنس‘ کا افتتاح کیا

جامعہ انٹرنیشنل ایجوکیشن کانفرنس‘ کی افتتاحی تقریب کو آن لائن بھی رکھا گیا تھا جس میں 5 سو سے زیادہ ماہرین تعلیم نے عالمی پیمانے پر شرکت کی ۔جامعہ ملیہ اسلامیہ کے کیمپس میں منعقد اس آف لائن تقریب میں بھی دہلی واطراف کی یونیورسٹیز اور کالجز سے دوسو سے زائد تعلیمی وفود، ماہرین تعلیم، پروفیسرز نے شرکت کی۔ International Conference on Education (JICE-2022) Begins at JMI

جامعہ انٹرنیشنل ایجوکیشن کانفرنس
جامعہ انٹرنیشنل ایجوکیشن کانفرنس

By

Published : May 7, 2022, 7:27 AM IST

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے ڈپارٹ منٹ آف ٹیچرٹریننگ اینڈ این ایف ای کے تین روزہ ’جامعہ انٹرنیشنل ایجوکیشن کانفرنس‘کاافتتاح کیا،اس کانفرنس کو کووڈ-19 کے تناظرمیں تاریخی قرار دیا جارہا ہے۔ یہ کانفرنس فیکلٹی آف انجینیئرنگ کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔International Conference on Education (JICE-2022) Begins at JMI

جامعہ انٹرنیشنل ایجوکیشن کانفرنس


پدم شری پروفیسر نجمہ اختر نے اس افتتاحی تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کووڈ-19 کی وجہ سے تعلیمی نظام پرمرتب ہونے والے اثرات، درپیش مسائل اوران کے ممکنہ حل کے لیے مستقبل میں ایک فعال، موثر، جامع اور دل چسپ طریقہ تدریس اور نصاب کی تشکیل پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔انہوں نے کانفرنس کے انعقاد پر صدرشعبہ پروفیسر ناہید ظہور اورپروفیسرجسیم کے ساتھ پورے شعبے کی کوششوں کو سراہا۔


کانفرنس کے صدرنشیں اور ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن پروفیسر اعجاز مسیح نے مہمانوں اورماہرین تعلیم کا شکریہ اداکیا۔کانفرنس کے آرگنائزنگ سکریٹری پروفیسر جسیم احمدنے کانفرنس کے اغراض ومقاصدپر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے موجودہ تناظر میں اس کی اہمیت پرزوردیا۔یہ سیمینار6 سے 8 مئی یعنی تین دنوں تک جاری رہے گا۔ میزورم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرکے آر ایس سمباسِواراؤنے تقریب میں بطورمہمانِ اعزازی شرکت کی۔انھوں نے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کی اہمیت اورتیزی سے بدلتے ہوئے عالمی منظر نامے میں تعلیمی اداروں کے تبدیل ہوتے رول اور اس کی افادیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
این سی ٹی کے سابق چیرمین پروفیسر سنتوش پانڈانے تقریب میں کلیدی خطبہ پیش کیا۔ انھوں نے تعلیمی اداروں میں قومی تعلیمی پالیسی کے ڈھانچے کی سمجھ پیداکرنے اور قومی ضروریات وتقاضوں سے متعلق مختلف لائحہ عمل اپنانے کی تجویز پیش کی۔

JICE-2022: وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے ’جامعہ انٹرنیشنل ایجوکیشن کانفرنس‘ کا افتتاح کیا


اس تاریخی ’جامعہ انٹرنیشنل ایجوکیشن کانفرنس‘ کی افتتاحی تقریب کو آن لائن بھی رکھا گیا تھا جس میں 5 سو سے زیادہ ماہرین تعلیم نے عالمی پیمانے پر شرکت کی۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے کیمپس میں منعقداس آف لائن تقریب میں بھی دہلی واطراف کی یونیورسٹیز اور کالجز سے دوسو سے زائدتعلیمی وفود، ماہرین تعلیم، پروفیسرز نے شرکت کی۔

اس سہ روزہ کانفرنس کے37 متوازی جلسوں (سیشن)میں 3سو سے زائد وقیع علمی اورتحقیقی مقالے پیش کیے جائیں گے۔پیش کیے جانے والے سبھی مقالوں کی تلخیص ایک علاحدہ کمپینڈیم کی شکل میں شائع کی گئی تھی جس کا اجراء بھی اس تقریب میں کیا گیا۔تقریب میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کی مختلف فیکلٹیوں کے ڈین، مختلف شعبوں کے ہیڈ، سینٹرز کے ڈائریکٹرز، چیف پراکٹرپروفیسر وسیم احمد خان،کئی ریٹائرڈ پروفیسرصاحبان اور ڈپارٹمنٹ کے سبھی فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں کوویڈ-19 کے لاک ڈاؤن کے بعد منعقد ہونے والا یہ سب سے بڑاپروگرام ہے۔ڈپارٹمنٹ آف ٹیچرٹریننگ اینڈ این ایف ای کی صدرشعبہ پروفیسر ناہید ظہورنے اختتام پر سبھی مہمانوں اورماہرین تعلیم کا شکریہ اداکیا اور کانفرنس کے لیے عطیہ کرنے والی تمام تنظیموں کی کاوشوں کی ستائش کی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details