پارلیمنٹ کا اجلاس پیر سے شروع ہورہا ہے۔ اس کے پیش نظرنائب صدر جمہوریہ کی رہائش گاہ پر مختلف جماعتوں کی ایک میٹنگ بلائی بلائی گئی۔
اس میٹنگ میں پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی، پارلیمانی امور کے وزیر مملکت وی مرلی دھرن اور ارجن میگھوال کے علاوہ ایوان کے لیڈر پیوش گوئل اور ایوان میں اپوزیشن کے لیڈر ملک ارجن کھڑگے موجود رہے۔
راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ اس میٹنگ میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے ایوان چلانے میں تعاون کا یقین دلایا۔ میٹنگ میں ایوان کی تمام سیاسی جماعتوں اور گروپوں کو مدعو کیا گیا تھا۔
میٹنگ میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان، شہری ہوابازی کے وزیر جیوتر آدتیہ سندھیا، وزیر صحت منسکھ مانڈویا، فشریز اور جانور پالنے کے وزیر پرشوتم روپالا اور محنت اور روزگار کے وزیر بھوپندر یادو بھی موجود تھے۔