اتراکھنڈ:اتراکھنڈ وقف بورڈ کے چیئرمن شاداب شمس کے مدارس سے متعلق بیان پر وزیر اعلی پُشکر سنگھ دھامی کا رد عمل سامنے آیا ہے۔ وزیر اعلی اتراکھنڈ کے مدارس کے سروے کو منظوری دے دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مدارس کے حوالے سے وقتا فوقتا تمام طرح کی باتیں سامنے آتی رہتی ہیں۔ ایسے میں تحقیقات ضروری ہے تاکہ حقیقت سامنے آسکے۔ غور طلب ہے کہ اترپردیش میں بھی مدارس کا سروے کیا جارہا ہے۔ ساتھ ہی غیر قانونی مدارس کو منہدم کیا جارہا ہے۔ Survey of Madrasas in Uttarakhand
اتراکھنڈ کے بھی مدارس کا سروے ہوگا اسی طرز پر اب اتراکھنڈ میں بھی مدارس کا سروے کرایا جائے گا۔ بتادیں کہ اتراکھنڈ کے وقف بورڈ نئے صدر منتخب ہونے کے بعد شاداب شمس نے وقف بورڈ کی جائیداد کا سروے کرانے کی بات کہی ہے۔ جن پر غیر قانونی طریقے سے قبضہ کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی شاداب شمس نے حکومت سے سرکاری امداد یافتہ مدارس کا بھی سروے کرانے کی بات کی۔ Uttarakhand govt to conduct survey of all madrassas
شاداب شمس نے ہریدوار پیران کلیئر مزار سے متعلق ایک بیان دیا ہے۔ جس کے مخالفت بھی کی جارہی ہے۔ شاداب نے کہا کہ پیران کلیئر اسمگلنگ اور نشے کا اڈہ بنتاجارہا ہے۔ انہوں نے اس معاملے پر پولیس افسران سے بھی بات چیت کی۔اس کے لیے انہوں نے مقامی انٹیلی جنس یونٹ کی رپورٹ کا حوالہ بھی دیا ہے۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دارالعلوم قادریہ سنواریہ کے منیجر نے بھی انہیں خط بھیج کر یہ اطلاع دی ہے۔ Uttarakhand CM on Madrasas survey
حالانکہ ان کے بیان کا حکومت کی جانب سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ لیکن بورڈ کی جائیداد پر غیرقانونی قبضہ کو لے کر حکومت نے صاف طور پر کہا کہ ایسے غیر قانونی قبضہ پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے شاداب شمس کے مدارس میں ہونے والے سروے پر صاف کہا ہے کہ مدارس میں سروے کی ضرورت ہے اور اتراکھنڈ کے مدارس میں جلد ہی سروے کرایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:Madarsa Survey اتر پردیش میں غیر تسلیم شدہ مدارس کا سروے