اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: روہنگیا پناہ گزیں کیمپ پر چلا اترپردیش حکومت کا بلڈوزر - روہنگیائی باشندے

اتر پردیش دہلی سرحد کے قریب مدن پور کھادر علاقے میں اتر پردیش محکمہ آبپاشی کی زمین پر روہنگیا پناہ گزینوں کے غیر قانونی قبضہ پر کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 2 ہیکٹر اراضی کو خالی کرانے کا دعویٰ کیا گیا اور یہاں برسوں سے آباد لوگوں کے گھروں پر جے سی بی مشین چلادی گئی۔

encroachment in madanpur khadar area
encroachment in madanpur khadar area

By

Published : Jul 22, 2021, 10:33 PM IST

اتر پردیش حکومت کے محکمۂ آبپاشی کے وزیر ڈاکٹر مہندر سنگھ نے ٹویٹ کرکے بتایا کہ محکمہ کی اراضی پر واقع غیر قانونی قبضے کو ہٹاکر زمین کو خالی کرالیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'اس سرزمین پر تعمیر روہنگیا کیمپ کو ہٹادیا گیا ہے اور اسے غیر قانونی قبضے سے آزاد کرادیا گیا ہے۔

آبپاشی وزیر نے کہا کہ روہنگیا کیمپ کے ہٹائے جانے سے اترپردیش کے محکمۂ آبپاشی کی کُل 2.10 ہیکٹر اراضی کو بچالیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دہلی اور اترپردیش سرحد کے قریب دہلی حکومت نے برسوں پہلے خط افلاس سے نیچے زندگی بسر کرنے والے لوگوں کے لیے ایک کالونی بسائی ہے۔

یہاں کافی تعداد میں آج بھی زمینیں خالی ہیں۔ کالندی کنج کے قریب واقع مدن پور کھادر میں روہنگیائی باشندے کافی دنوں سے کیمپ لگاکر رہ رہے تھے۔ اترپردیش حکومت کا دعویٰ ہے کہ وہ زمین ان کے محکمۂ آبپاشی کی ہے اس لیے اس زمین کو آزاد کرایا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details