اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بیٹوں کو سرحد پر بھیجنے والے کسانوں کی بے عزتی کی گئی' - وزیراعظم نریندر مودی

کانگریس جنرل سیکریٹری اور اترپردیش کانگریس انچارج پرینکا گاندھی نے مظفر نگر میں کسانوں کی مہاپنچایت سے خطاب کے دوران مودی حکومت پر زبردست تنقید کی۔

priyanka gandhi
priyanka gandhi

By

Published : Feb 20, 2021, 7:37 PM IST

ایک جانب نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج جاری ہے تو وہیں دوسری جانب پرینکا گاندھی نے مظفر نگر میں مہاپنچایت میں کسانوں کے معاملے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔

پرینکا گاندھی نے کہا کہ 'ہر لیڈر کو یہ سمجھنا چاہئے کہ عوام انہیں فتحیاب کر کے ان پر احسان کرتی ہے اور مجھے اس کا پورا احساس ہے۔'

اترپردیش کانگریس انچارج پرینکا گاندھی

پرینکا نے مزید کہا کہ 'دہلی بارڈر پر مظاہرہ کرنے والے کسانوں کی توہین کی گئی انہیں مارا پیٹا گیا۔ جو کسان اپنے بیٹوں کو ملک کی حفاظت کے لیے سرحد پر بھیجتے ہیں انہیں ان کی بے عزتی کی گئی اور انہیں ذلیل کیا گیا۔'

انہوں نے کہا کہ 'جن کسانوں نے اپنے بیٹوں کو سرحد کی حفاظت کے لیے وقف کیا ہے، حکومت انہیں غدار اور دہشت گرد بول رہی ہے جبکہ وزیراعظم نریندر مودی پارلیمنٹ میں ان کسانوں کا مذاق اڑا رہے ہیں اور انہیں آندولن جیوی کے نام سے پکار رہے ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details