اردو

urdu

ETV Bharat / state

Using Religion is a Threat to Democracy: مذہب کو سیاسی مفادات کے لیے استعمال کرنا جمہوریت کے لیے خطرہ، اندریش کمار - ڈاکٹر اندریش کمار، ممبر، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ

دہلی میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے قومی ایگزیکٹیو کے رکن اندریش کمار نے تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے دوسرے مذاہب کا احترام کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف سیاسی فائدے کے لیے مذہب کا استعمال Using Religion is a Threat to Democracy ملک کے جمہوری اصول کے لیے خطرہ ہے"Rss Leader Indresh Kumar on religion۔

Rss Leader Indresh Kumar
Rss Leader Indresh Kumar

By

Published : Dec 17, 2021, 9:10 AM IST

نئی دہلی: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے قومی ایگزیکٹو کے رکن ڈاکٹر اندریش کمار گزشتہ روز دہلی میں واقع ناگالینڈ ہاؤس میں کرسمس کے لیے منعقد ایک پروگرام میں شرکت کے لیے آئے تھے۔ جہاں انہوں نے سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ سیاسی فائدے یا ذاتی مفاد کے لیے ذات اور مذہب کو سیاست کے ساتھ نہ جوڑیں.Rss Leader Indresh Kumar on religion۔

ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والے تبدیل مذہب، سیاسی جماعتوں کی ذات پات اور مذہب کی سیاست کے درمیان ڈاکٹر اندریش کمار کا یہ بیان کئی مائنے میں اہم ہے۔ ان دنوں تمام سیاسی پارٹیاں 2022 میں ہونے والے 5 ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ خاص طور سے اتر پردیش کے حوالے سے تمام پارٹیاں کمربستہ ہیں۔ جہاں ذات پات اور مذہب کے بغیر انتخابات کا تصور کرنا مشکل ہے۔ ویسے تو ملک میں انتخابات کے دوران سیاسی پارٹیاں ذات پات اور مذہب کی باتیں کرنے لگتے ہیں اور اندریش کمار ایسی ہی سیاسی جماعتوں سے یہ اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں:

اندریش کمار نے کہا کہ سیاست کو مذہب سے ملانے پر بدامنی کو تقویت حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "کرسمس کے موقع پر، میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے دوسرے مذاہب کا احترام کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔ Using Religion is a Threat to Democracy انہوں نے کہا کہ ملک میں ذات پات اور مذہب کو صرف سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرنا جمہوریت کے لیے نقصاندہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details