اردو

urdu

ETV Bharat / state

آکسیجن کم ہونے پرٹرمپ کوڈیکسامیتھاسن کا ڈوزدیا گیا - امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالت مستحکم ہے

کورونا وائرس سے متاثر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خون میں آکسیجن کی سطح کم ہونے کے بعد انہیں آکسیجن دی گئی ہے جس سے ان کی حالت مستحکم ہے۔

آکسیجن کی سطح گرنے کے ٹرمپ کوڈیکسامیتھاسن کا ڈوزدیا گیا
آکسیجن کی سطح گرنے کے ٹرمپ کوڈیکسامیتھاسن کا ڈوزدیا گیا

By

Published : Oct 5, 2020, 11:35 AM IST

کورونا وائرس سے متاثر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز کی ٹیم نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے خون میں آکسیجن کی سطح کم ہونے کے بعد انہیں آکسیجن دی گئی ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق ٹرمپ کو ڈیکسامیتھاسن کی دوائیں بھی دی گئیں، جس سے ان کی حالت مستحکم ہے اور وہ جلد صحت یاب ہو کر وائٹ ہاؤس واپس آجائیں گے۔

والٹرریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے پریس کانفرنس میں صحافیوں کو یہ اطلاع دی۔

ٹرمپ کو کورونا سے متاثر پائے جانے کے بعد جمعہ کے روزعلاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

امریکی صدر کا علاج کرنے والے ڈاکٹر برائن گیری بالڈی نے کہا’’آکسیجن کی سطح کم ہونے کے بعد ہفتہ کے روز 74 سالہ صدر کو ڈیکسامیتھاسن کا ڈوز دیا گیا تھا۔ ٹرمپ کے خون میں آکسیجن کی سطح فی الحال معمول پر ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق ڈیکسامیتھاسن کی دوا کوروناوائرس کے ان مریضوں کو دی جانی چاہئے جن کی حالت تشویشناک ہے۔ ڈاکٹروں کے بیان کے فورا بعد ہی صدر کے چیف آف اسٹاف مارک میڈو نے کہا’’ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صدر کی حالت انتہائی تشویشناک تھی اور اگلے 48 گھنٹے ان کی صحت کے لحاظ سے بہت اہم ہوں گے۔ ہم اب بھی واضح طور پر نہیں کہہ سکتے کہ وہ کب تک صحت یاب ہوسکیں گے‘‘۔

خیال رہے جمعرات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کیا کہ وہ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ ایک ایسے وقت میں کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں جب صدارتی انتخابات میں اب صرف ایک ماہ باقی بچے ہیں ۔

For All Latest Updates

TAGGED:

trump

ABOUT THE AUTHOR

...view details