اردو

urdu

ETV Bharat / state

Book Launch Ceremony دہلی میں 'اردو زبان مقبول بھی مظلوم بھی' کا رسم اجرا - دہلی اردو نیوز

دہلی میں گذشتہ روز ایک اردو کتاب 'اردوم زبان مقبول بھی مظلوم بھی' کا اجرا عمل میں آیا جس میں اردو طبقے کی متعدد معروف شخصیات نے شرکت کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jun 4, 2023, 12:07 PM IST

دہلی میں 'اردو زبان مقبول بھی مظلوم بھی' کا رسم اجرا

دہلی:قومی دارالحکومت دہلی کے دریا گنج میں گذشتہ روز ایک اردو کتاب 'اردو زبان مقبول بھی مظلوم بھی' کا رسم اجرا عمل میں آیا۔ اس کتاب کے مصنف معروف صحافی سہیل انجم ہیں جب کہ اس کتاب کو مرتب ڈاکٹر سید احمد خان نے کیا ہے۔ اس کتاب کے ذریعے بھارت میں اردو زبان کی صورت حال کو منظر عام پر لانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس کتاب میں دو باتوں کو شامل کیا گیا ہے، پہلی یہ کہ بھارت میں اردو زبان کافی مقبول ہے لیکن اس کا دوسرا پہلو اس سے بالکل مختلف ہے جہاں اردو زبان مظلوم نظر آتی ہے۔ ان دونوں ہی پہلوؤں کو بڑی باریکی سے اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس موقعے پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے کتاب کے مصنف سہیل انجم سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اردو زبان ختم ہو جائے گی، تاہم ہمارا ماننا یہ ہے کہ اردو زبان کبھی ختم نہیں ہوگی بلکہ زندہ رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک اردو زبان کو بولنے والے لوگ موجود ہیں اور اس کے رسم الخط میں لکھنے والے لوگ موجود ہیں تب تک اس زبان کو کوئی ختم نہیں کر سکتا۔

وہیں اس کتاب کو مرتب کرنے والے ڈاکٹر سید احمد خان نے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت میں اردو زبان بہت مقبول ہے، آج بھی لوگ جو نغمہ گنگناتے ہیں ان میں اردو زبان کے الفاظ کثرت سے پائے جاتے ہیں۔ البتہ انہوں نے یہ واضح طور پر کہا کہ اس زبان کی بقا کے لیے اس کے رسم الخط میں لکھا اور پڑھا جانا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے اردو زبان کے رسم الخط کو تبدیل کیے جانے پر کہا کہ اگر اردو زبان کا رسم الخط تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو اردو اپنی شناخت کھو دے گی۔ وہیں جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ابھے کمار نے کہا کہ آج ملک میں تمام مذاہب کے لوگ اس زبان میں بات کرتے ہیں، چاہے کشمیر ہو یا کنیا کماری ملک کے تمام شہروں میں اس زبان کو جاننے والے لوگ آپ کو مل جائیں گے۔ اسی لیے ہمیں بھی اس زبان کو آگے لانے کے لیے تعاون کرنا چاہیے جو لوگ اس زبان کو مذہب کی بنیاد تعصب کا نشانہ بناتے ہیں وہ دراصل سچے ہندوستانی ہی نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Book Launched on Anti Conversion Law تبدیلی مذہب مخالف قوانین، مذہب کی آزادی کو ختم کرنے کی ایک سازش، فواد شاہین

ABOUT THE AUTHOR

...view details