تقریباً 60 اردو اساتذہ دہلی کے مختلف سرکاری نیم سرکاری اور سرکار سے امداد یافتہ اسکولوں میں اردو اساتذہ کے طور پر اپنی خدمات انجام رے رہے ہیں۔
کنٹریکٹ اردو اساتذہ تعلیمی سال 2021-22 کیلیے بھی بحال - Urdu teachers serving on contract are also reinstated for the academic year 2021-22
اردو اکادمی دہلی کی جانب سے 60 اردو اساتذہ جو کنٹریکٹ پر دہلی کے مختلف اسکولوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انھیں حکومتِ دہلی کے محکمہ تعلیمات نے تعلیمی سال 2021-22 کے لیے بھی ان کی خدمات کو بحال رکھا ہے۔یہ جانکاری آج یہاں ایک پریس ریلیز میں دی گئی۔
کنٹریکٹ پر خدمت انجام دے رہے اردو اساتذہ تعلیمی سال 2021-22 کیلیے بھی بحال
وائس چیئرمین اردو اکادمی، دہلی حاجی تاج محمد نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال، وزیر تعلیم منیش سسودیا اور محکمہ تعلیمات کے افسران کا شکریہ ادا کیا ہے اور اساتذہ سے بھی کہا ہے کہ وہ اپنی خدمات سے اسکولوں کے طلبا کی اس طرح تعلیم و تربیت کریں کہ وہ ملک و قوم کی خدمت کے لیے تیار ہوں اور ادب و تعظیم کے ساتھ خود بھی ترقی کریں اور اپنے والدین کا بھی نام روشن کریں۔
یو این آئی۔