اردو

urdu

ETV Bharat / state

اردو کے معروف صحافی محمد آصف کا انتقال، صحافی برادری کا اظہار تعزیت - نئی دہلی کی خبر

اردو کے ہر دلعزیز صحافی اور دہلی کے مختلف اردو اخبارات کو اپنی صلاحیت سے بلندی تک پہنچانے والے محمد آصف کا 55 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔

journalist Mohammad asif death
اردو کے معروف صحافی محمد آصف کا انتقال

By

Published : Apr 11, 2021, 11:04 AM IST

محمد آصف کا تقریباً دو ماہ قبل سردرد کی شکایت کے بعد دہلی کے ایک معروف ہسپتال میں آپریشن کیا گیا لیکن آپریشن کامیاب نہیں ہوسکا اور سر کے اندر مواد جمتا گیا جس کی وجہ سے وہ مختلف ہپستالوں کے چکر لگاتے رہے آخر کار آخری ایام انہوں نے ابوالفضل میں واقع الشفا ہسپتال میں گزارے اور دس اپریل کی صبح خالق حقیقی سے جاملے۔

بدھیشری رام پور ارریہ بہار کے رہنے والے محمد آصف نے اپنے صحافتی کیریئر کا آغاز اردو کی معروف نیوز ایجنسی یو این آئی سے کیا، یہاں دس سال تک خدمات انجام دینے کے بعد اردو اخبارات سے منسلک ہوگئے، اس کے بعد وہ ’سب کا اخبار’ اور پھر روز نامہ راشٹریہ سہارا اردو سے منسلک ہوگئے۔ اپنی محنت، لگن اور دلچسپی سے اس اخبار کوقارئین کی زینت بنانے میں اہم رول ادا کیا اور یہاں تقریباً دس سال کام کیے ۔

صحافی محمد آصف کا انتقال، صحافی برادری کا اظہار تعزیت

اخبارات کو چھوڑنے کے بعد محمد آصف ’چینج مشن انڈیا’ کے ساتھ جڑ گئے اور اپنے سماجی سوجھ بوجھ کی وجہ سے لوگوں کے لیے ہر ممکن مدد کرنے کے لیے تیار رہنے لگے۔ اسی دوران گزشتہ سال لاک ڈاؤن کے دوران مذکورہ این جی او کے ذریعہ سیکڑوں پریشان حال مزدور اور پھنسے ہوئے لوگوں کو گھرتک پہنچایا۔ان کی اس مدد کے لیے بہار اور یوپی کے لوگ تعریف کرتے نہیں تھکتے۔

مرحوم کے چھوٹے بھائی گڈو نے بتایا کہ محمد آصف نے اپنے پیچھے ایک بیٹا اور ایک بیٹی اور بیوی کو چھوڑا ہے۔ ان کی تدفین بٹلہ ہاؤس قبرستان میں سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں عمل میں آئی۔ محمد آصف کے انتقال سے اردو صحافیوں میں غم کی لہر ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نوجوان صحافی مولانا عبدالقادر شمس کا انتقال ہوگیا تھا جس سے ابھی صحافی برادری غم سے نکل بھی نہیں پائے تھے کہ اب ایک اور صحافی محمد آصف کا انتقال ہوگیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details