اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: غالب اکیڈمی میں اردو کورسز کا آغاز - urdu news

غالب اکیڈمی کے زیر انتظام مفت اردو کورس کا آج سے آغاز کیا گیا جس میں ہر عمر کے طالب علم داخلہ لے سکتے ہیں۔

دہلی: غالب اکیڈمی میں اردو کورسز کا آغاز
دہلی: غالب اکیڈمی میں اردو کورسز کا آغاز

By

Published : Apr 1, 2021, 9:08 PM IST

دارالحکومت دہلی کے نظام الدین میں واقع غالب اکیڈمی کے زیر انتظام مفت اردو کورس کا آج سے آغاز کیا گیا جس میں نہ صرف چھوٹی عمر کی بچیاں تعلیم سے مستفیذ ہورہی ہیں بلکہ بزرگ افراد بھی اردو سیکھنے کے غرض سے آرہے ہیں۔

غالب اکیڈمی کے ذریعہ اردو کے ساتھ ساتھ عربی اور خوش نویسی کے کورسز بھی کرائے جا رہے ہیں ان کورسز کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہاں ہر عمر کے طالب علم داخلہ لے سکتے ہیں۔

ویڈیو

عام طور پر دہلی میں جہاں بھی مفت اردو کورسز پڑھائے جاتے ہیں ان میں تعلیمی لیاقت کم از کم 10 ویں جماعت تک ہونا لازمی ہوتا ہے جبکہ غالب اکیڈمی کے ذریعے شروع کیے گیے اردو عربی اور خوش نویسی کے کورسز میں ایسی کوئی پابندی نہیں ہے۔

اوکھلا میں ملازمت کرنے والے 64 سالہ بزرگ غالب اکیڈمی میں اردو عربی اور خوش نویسی سیکھنے آتے ہیں وہ بتاتے ہیں ان کے برزگ کی تحریر کافی متاثر کن ہوا کرتی تھی اسی لیے وہ بھی کافی عرصہ سے خوش نویسی سیکھنے کا موقع تلاش رہے تھے لیکن انہیں موقع نہیں مل پا رہا تھا۔ جب انہیں غالب اکیڈمی کے ذریعے شروع کیے گیے اردو عربی اور خوش نویسی کورسز پڑھائے جانے کی اطلاع ملی تو انہوں نے فورا ہی ان تینوں کورسز میں داخلہ لے لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details