دارالحکومت دہلی کے شاہین باغ علاقے میں واقع پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے دفتر پر آج اتر پردیش اسپیشل ٹاسک فورس کی جانب سے لکھنؤ میں کی گئی گرفتاری کے بعد انشد بدر الدین کو دہلی لیکر پہنچے۔ یہاں پی ایف آئی کے دفتر میں لے جا کر اس بات کی تصدیق کی کہ کیا انشد بدر الدین پی ایف آئی کے ہی رکن ہیں؟
جب اس بات کی تصدیق ہوگئی تو اسپیشل ٹاسک فورس پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ریاستی دفتر سے چلی گئی۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے اسی سے متعلق پی ایف آئی کے دفتر کے منیجر محمد کیف سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ یہاں کوئی چھاپہ نہیں مارا گیا بلکہ یو پی ایس ٹی ایف کے جوان یہاں صرف یہ تصدیق کرنے آئے تھے کہ انشد بدر الدین پی ایف آئی کے ساتھ منسلک ہیں یا نہیں۔ جب اس بات کی تصدیق دفتر سے کر دی گئی تو یو پی ایس ٹی ایف کے جوان یہاں سے چلے گئے۔