اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی میں انوکھے انداز کی شادی

کیا کوئی شادی کی تقریب محض 17 منٹ میں ختم ہوسکتی ہے، جی ہاں دہلی میں ایسی ہی ایک شادی کی تقریب منعقد ہوئی، جو بے حد سادگی کے ساتھ کی گئی۔

دہلی میں انوکھے انداز کی شادی
دہلی میں انوکھے انداز کی شادی

By

Published : Jun 10, 2020, 4:10 PM IST

بتایا جاتا ہے کہ قومی دارالحکومت دہلی کے جنوبی دہلی میں واقع پُل پرہلاد پور میں یہ شادی ایک انوکھے انداز میں کی گئی ہے، اس شادی محض 17 منٹ لگے اور یہ شادی انتہائی سادگی سے کی گئی، شادی میں نہ تو کوئی لین دین ہوا، اور نہ ہی کوئی عظیم الشان تقریب اور دعوت کا اہتمام کیا گیا۔

دہلی میں انوکھے انداز کی شادی

واضح رہے کہ عام طور سے شادی کی تقریب میں قسم قسم کے عظیم الشان تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں برات، ضیافت، جہیز جیسی رواج ہوتی ہیں لیکن اس شادی میں کچھ نہیں کیا گیا۔

شادی کے بارے میں دولہا اور دولہن کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہماری شادی نتہائی سادگی کے ساتھ کی گئی ہے، جس میں کسی قسم کی فضول خرچی یا پیسے کی بربادی نہیں کی جارہی ہے، کیوں کہ انسانوں عظیم الشان اور مہنمگی شادیاں کرنے کے بعد وہ قرض کے بوجھ تلے دب جاتا ہے، جبکہ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

کیا کوئی شادی کی تقریب محض 17 منٹ میں ختم ہوسکتی ہے، جی ہاں دہلی میں ایسی ہی ایک شادی وجود میں آئی ہے، جو بے حد سادگی کے ساتھ کی گئی

انہوں نے کہا کہ مہنگی شادیوں کی وجہ سے مکان بیچنے کی نوبت آجاتی ہے، لیکن یہ شادی بغیر کسی سودے کے آسان طریقے سے کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ شادی میں کورونا وبا کے حوالے سے بھی احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں، شادی میں دولہا دولہن سمیت دیگر تمام رشتے دار ماسک پہنے ہوئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details