اردو

urdu

ETV Bharat / state

عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے عازمین حج کے پہلے قافلے کوہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

union-minister-naqvi-flags-off-1st-batch-of-haj-pilgrims-from-igi-airport-1

By

Published : Jul 4, 2019, 11:38 AM IST


مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے عازمین حج کے پہلے قافلے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

دہلی سے عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ

دہلی کے عازمین پہلے قافلے میں 419 افراد شامل ہیں، جن میں 202 خواتین ہیں۔ یہ افراد اترپردیش کے علی گڑھ، آگرہ، لکھنو، میرٹھ، رام پور اور بلند شہر سے تعلق رکھتے ہیں۔

اس موقعے پر اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مختار عباس نقوی نے کہا کہ بھارت کی تاریخ میں پہلی بار تقریبا دو لاکھ مسلمان سبسڈی کے بغیر سفر حج پر جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت حج کے نظام کو صاف شفاف بنانے کے لیے سبسڈی کو ختم کر دیا۔

رواں برس ملک بھر سے دو ہزار تین سو چالیس مسلم خواتین بغیر محرم کے سفر حج پر روانہ ہو رہے ہیں۔ گزشتہ برس گیارہ سو اسی خواتین نے محرم کے بغیر حج کا سفر کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details