اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہیلتھ ورکرز کو پی پی ای کے استعمال سے متعلق ہدایات - کوویڈ 19 کے مریض

مرکزی وزارت صحت نے بتایا کہ 'کم، درمیانے یا زیادہ خطرہ والے علاقوں میں پی پی ای کو کس طرح استعمال کیا جانا چاہئے۔'

ہیلتھ ورکرز کو پی پی ای کے استعمال سے متعلق ہدایات
ہیلتھ ورکرز کو پی پی ای کے استعمال سے متعلق ہدایات

By

Published : May 2, 2020, 3:22 PM IST

مرکزی وزارت صحت نے جمعہ کے روز کوویڈ 19 کے مریضوں کا علاج نہ کرنے والے ہسپتالوں میں کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز کو پی پی ای کے استعمال سے متعلق ہدایات جاری کیں۔

مرکزی وزارت صحت نے بتایا کہ 'کم، درمیانے یا زیادہ خطرہ والے علاقوں میں پی پی ای کو کس طرح استعمال کیا جانا چاہئے۔'

وزارت نے ہسپتال کے مختلف محکموں کو کم، درمیانے اور زیادہ خطرہ والے خطوں میں تقسیم کیا ہے۔

ہدایات کے مطابق 'پی پی ای کے تمام اجزاء کو اعلی رسک والے محکموں میں استعمال کیا جانا چاہئے جبکہ کم خطرہ والے محکموں میں ٹری- لیئر ماسک اور دستانے پہننا لازمی ہے۔ وہیں درمیانا خطرہ والے محکموں میں ماسک، چشمیں اور دستانے پہننے کی ہدایت دی گئی۔'

اس کے علاوہ سینیٹائزر کو بار بار استعمال کرنے اور معاشرتی فاصلے پر عمل کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details