ڈاکٹر ہرش وردھن نے دہلی ہارٹ اینڈ لنگ انسٹی ٹیوٹ میں بیوی نوتن گوئل کے ساتھ کورونا ٹیکہ کاری مہم کے تحت کووڈ 19 کی دوسری ویکسین لگوائی۔
مرکزی وزیر صحت نے کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لی - کورونا ٹیکہ کاری مہم
مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن اور ان کی بیوی نے کووڈ ویکسین کی دوسری خوراک لی۔
مرکزی وزیر صحت نے کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لی
وہیں اس سے قبل 60 برس سے زائد عمر کے لوگوں کا ویکسینیشن شروع ہونے کے دوسرے دن ہرش وردھن ایک نجی ہسپتال میں ویکسین لگوائی تھی، ہرش وردھن نے بھارت بائیوٹک کی کورونا ویکسین کا ٹیکہ لگوایا تھا۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے بڑھتے معاملات کے ساتھ ہی ویکسینیشن کا عمل مسلسل جاری ہے، اب تک اعداد و شمار کو دیکھیں تو ملک بھر میں کل 61113354 افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے۔