کڑکڑڈوما عدالت میں دہلی پولیس کی جانب سے عمرخالد کے لیے 10 روز کی تحویل طلب کی گئی تھی جس پر ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راؤت نے عمر خالد کے وکیل کی مخالفت کے باوجود اسپیشل برانچ کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے عمر خالد کے 10 روز کے ریمانڈ منظور کی۔
دہلی تشدد معاملہ کی تحقیقات کررہی دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی(جے این یو)کے سابق طالب علم عمر خالد کو اتوار کے روز گرفتار کیا تھا۔
عمرخالد کو گزشتہ شب تقریباً دو گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کو آج عمرخالد کو عدالت میں پیش کرنا تھا لیکن سکیورٹی وجوہات کی بنا پر اسے عدالت نہیں لے گئی۔
جے این یو کے سابق طالب علم کی عدالت کے روبرو پیشی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کرائی گئی۔ پولیس نے سکیورٹی وجوہات سے عمر خالد کوعدالت نہ لے جاتے ورچوئل طریقہ سے پیش کرانے کی عدالت سے اپیل کی تھی جسے قبول کرلیا گیا تھا۔