وزیراعظم اوجولا سکیم کا فائدہ اٹھانے والوں کو آئندہ تین ماہ کے لیے مفت گیس سلینڈر دیے جائیں گے۔
حکومت کی جانب سے اپریل مئی اور جون سنہ 2020 تک تمام مستحقین کو مفت گیس سلنڈر فراہم کیے جائیں گے۔
وزیراعظم اوجولا سکیم کا فائدہ اٹھانے والوں کو آئندہ تین ماہ کے لیے مفت گیس سلینڈر دیے جائیں گے۔
حکومت کی جانب سے اپریل مئی اور جون سنہ 2020 تک تمام مستحقین کو مفت گیس سلنڈر فراہم کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ گیس سلنڈر کی رقم فائدہ اٹھانے والوں کے اکاؤنٹ میں بھیجی جائے گی، یعنی وزارت پیٹرولیم کے ذریعے گیس کنکشن ہولڈر کے بینک کھاتے میں گیس کی قیمت کی رقم منتقل کی جائے گی، جس سے گیس کنکشن ہولڈر اپنا پیسہ نکال کر ایل پی جی سلینڈر حاصل کرسکیں گے۔
اس طرح اجولا سکیم کا فائدہ اٹھانے والے افراد ان تین ماہ کے اندر گیس سلینڈر کا مفت استعمال کرسکیں گے، جو اس پرآشوب دور میں یقینی طور پر ان غریبوں کے لیے راحت کا سبب بنے گا۔