نئی دہلی:بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کی وجہ سے دو مریضوں کی موت ہو گئی ہے اور ایکٹیو کیسز میں اضافہ جاری ہے نیز کورونا انفیکشن کی وجہ سے 363 ایکٹیو کیسز بڑھ چکے ہیں۔ دریں اثنا، ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 9095 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے اور اب تک ملک میں 220 کروڑ 64 لاکھ 97 ہزار 638 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ ہفتہ کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، فعال کیسوں کی تعداد بڑھ کر 5389 ہو گئی ہے۔ ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد چار کروڑ 46 لاکھ 94 ہزار 349 اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر پانچ لاکھ 30 ہزار 799 ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Corona Cases In India بھارت میں تیزی سے پھیل رہا ہے کورونا کا نیا ویرینٹ