اردو

urdu

ETV Bharat / state

نئی دہلی: دو موبائل چور گرفتار - دہلی کی خبر

پولیس کے ذریعے پکڑے گئے دو موبائل اسنیچرز میں سے ایک نابالغ ہے اور دوسرے پر پہلے سے ہی اسنیچنگ اور دیگر معاملات کے تحت کئی کیسز درج ہیں۔

image
image

By

Published : Jul 23, 2020, 5:43 PM IST

دارالحکومت دہلی میں دوراکا ناتھ پولیس کے لیے کافی دنوں سے درد سر بنے ہوئے دو موبائل اسنیچرز کو بالآخر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے ملزمین کے پاس سے متعدد موبائل فون اور بائک بھی برآمد کیا ہے۔ دوارکا نارتھ پولیس کے ہاتھوں پکڑے گئے ان چوروں میں سے ایک نابالغ ہے اور دوسرے پر چوری اور اسنیچنگ کے متعدد معاملے پہلے سے ہی درج ہیں۔

پولیس کے لیے سر درد بنے موبائیل اسنیچر بالآخر گرفتار

دوارکا پولیس نے کلیدی ملزم کی شناخت بندا پور کے رہائشی 24 سالہ بھرت راٹھوڑ کے نام سے کی ہے۔

دوران تفتیش ملزم بھرت راٹھور نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر دوارکا علاقے میں متعدد افراد کے موبائل اچک لیا کرتا تھا۔

فی الحال یہ افسوس کا مقام ہے کہ اس طرح کی وارداتوں میں اب نابالغ بچے بھی ملوث پائے جانے لگے ہیں جو معاشرہ کے لیے کسی المیہ سے کم نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details