قومی دارالحکومت دہلی کے ساگر پور بلاک میں چپل فیکٹری کے گودام میں اچانک آگ لگنے سے دو معصوم بچے جل کر ہلاک ہوگئے۔ دونوں بچے سگے بھائی تھے۔
فیکٹری میں آتشزدگی، دو بچے ہلاک دہلی جل بورڈ کی گاڑی اور فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ اس دوران دہلی کے دوارکا سے رکن اسمبلی ونئے مشرا جائے حادثہ پر پہنچے اور حادثے پر اپنے دکھ کا اظہار کیا۔
فیکٹری میں آتشزدگی، دو بچے ہلاک اطلاعات کے مطابق، بچوں کی ماں فیکٹری کے مین گیٹ کو باہر سے بند کرکے بازار گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: دہلی میں غیر مقیم مزدوروں کے بچوں کا اسکول
وہیں، رکن اسمبلی ونئے مشرا نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ساگر پور میں ربڑ کی چپلوں والی فیکٹری کے گودام میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ لگ گئی۔ جس میں دو بچے ہلاک ہوگئے۔ آیوش 5 برس اور پریانش 4 برس کا تھا۔ بچوں کی ماں گودام کے مین گیٹ کو تالہ لگا کر بازار گئی تھی۔ لوگوں نے دونوں معصوم بچوں کو آگ سے بچانے کی بہت کوشش کی لیکن بچا نہیں پائے۔ رکن اسمبلی نے اہل خانہ سے مل کر مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔
فیکٹری میں آتشزدگی، دو بچے ہلاک وہیں، ساگر پور کے ایس ایچ او سوبے سنگھ اپنی ٹیم کے ساتھ حادثے والی جگہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔