نوئیڈا کوتوالی سیکٹر-20 کی پولیس نے بین ریاستی گاڑی چور گروہ کے دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس نے ان کے پاس سے 3 مسروقہ بائیکس برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔ سیکٹر -26 جے پوریا پلازہ کے پاس سے پکڑے گئے ملزمان کی شناخت راشد اور ارجن عرف رانچو کے نام سے ہوئی ہے۔ راشد سیکٹر 39 کے سالار پور کا رہنے والا ہے جب کہ ارجن سیکٹر 44 کا رہائشی ہے۔
پولیس کے مطابق گشت کے دوران پولیس کی ٹیم نے گاڑی چوری کے شبہ میں دو افراد کو پکڑا۔ تفتیش کے بعد چوری کی 3 بائیک برآمد ہوئیں۔ ان میں سے دو بائیک اسپلینڈر اور ڈسکور سیکٹر-31 اور فیز-2 سے چوری کی گئی تھیں۔