اردو

urdu

ٹرمپ کا راشٹرپتی بھون میں عالیشان استقبال

By

Published : Feb 25, 2020, 12:26 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 12:30 PM IST

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا راج بھون(ایوان صدر) احاطے میں عالیشان استقبال کیا گیا۔

ٹرمپ کا راشٹرپتی بھون میں عالیشان استقبال
ٹرمپ کا راشٹرپتی بھون میں عالیشان استقبال

گزشتہ روز بھارت آئے ڈونلڈ ٹرمپ نے آج راج بھون(ایوان صدر) پہنچے ان کے ساتھ ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ بھی موجود تھیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا عالیشان استقبال، ویڈیو

راج بھون پہنچنے پر صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ان کا استقبال کیا۔

ٹرمپ کے اسٹیج پر پہنچنے پر سب سے پہلے امریکہ کے قومی ترانے کی دھن بجائی گئی، اس کے بعد امریکی صدر نے تینوں افواج کی مشترکہ ٹکڑیوں کے گارڈ آف آنر کا جائزہ لیا۔

گارڈ آف آنر کی رسم کے بعد رام ناتھ کووند نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر خارجہ ایس جے شنکر سمیت مختلف مرکزی وزراء کا تعارف ڈونلڈ ٹرمپ سے کرایا۔

جبکہ ٹرمپ نے اپنے وفد کے اراکین کو کووند اور نریندر مودی سے ملوایا، اس کے بعد ٹرمپ راج گھاٹ کے لیے روانہ ہوئے جہاں انہوں نے مہاتما گاندھی کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 12:30 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details