اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی میں تشدد کے واقعات کے بارے میں سنا ہے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے دہلی میں تشدد کے بارے میں سنا ہے لیکن ابھی تک وزیر اعظم مودی کے ساتھ اس کے بارے میں بات چیت نہیں کی ہے۔

delhi voilence
دہلی میں تشدد کے واقعات کے بارے میں سنا ہے: ٹرمپ

By

Published : Feb 25, 2020, 7:13 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 1:38 PM IST

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دہلی میں نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ انہوں نے دہلی میں پیش آئے تشدد کے بارے میں سنا ہے لیکن انہوں نے نریندر مودی کے ساتھ اس کے بارے میں بات چیت نہیں کی کیوںکہ یہ بات صرف بھارت تک محدود ہے۔

دہلی میں تشدد کے واقعات کے بارے میں سنا ہے: ٹرمپ

انہوں نے کہا کہ 'بھارت میں مذہبی آزادی کے لیے میں نریندر مودی کی تعریف کرتا ہوں'۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم نے مذہبی آزادی کے بارے میں بات چیت کی ہے اور مودی چاہتے ہیں کہ لوگوں کو مذہبی آزادی ہو اور بھارت کے لیے انہوں نے مذہبی آزادی پر کافی زور دیا ہے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'اگر ہم اپنے آس پاس دیکھیں، اس کے بر عکس بھارت میں مذہبی آزادی ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
دہلی تشدد: ہلاک شدگان کی تعداد 10 ہوگئی
ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت دورہ، دوسرا دن، لائیو اپ ڈیٹس

دہلی کے شمال مشرقی ضلعوں میں گذشتہ کل سے احتجاج جاری ہے اور ابھی تک پتھراؤ اور جھڑپوں میں 10 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں ایک پولیس اہلکار شامل ہے۔

دہلی میں یہ تشدد دو گروہوں کے درمیان جاری ہے، ان میں ایک سی اے اے کی حمایت والے اور دوسرے سی اے اے کی مخالفت

Last Updated : Mar 2, 2020, 1:38 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details