بی جے پی کے سنیئر لیڈر مودی نے یہاں کہاکہ بی جے پی نے کبھی بھی ہجومی تشدد کی حمایت نہیںکی ہے ۔ اس مسئلے پر وزیراعظم مسٹر مودی خط لکھنے والوں کے خلاف دائر معاملے سے بی جے پی یا سنگھ پریوار کا کوئی واسطہ نہیںہے ۔
غداری کے مقدمے سے بی جے پی اور آر ایس ایس کا کوئی واسطہ نہیں: سشیل
بہار کے نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی نے ملک میں موب لنچنگ کے معاملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کو کھلا خط لکھنے والے مورخ رام چندر گوہا ، فلم ساز شیام بنیگل اور منی رتنم سمیت 49 افراد کے خلاف مظفر پور میں درج کرائے گئے غداری کے مقدمے پر آج کہا کہ اس سے بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس کا کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عادتا مقدمے باز ( سیریل لیٹی گینٹ ) نے محض اخباری کترنوں کی بنیاد پر ملک کی 49 شخصیات کے خلاف 23 جولائی کو ایف آئی آر درج کرایا ۔ جس میں دیگر الزامات کے ساتھ غداری والے دفعات بھی جوڑ دیئے گئے تھے ۔
مودی نے کہا کہ ” جو شخص سابق وزیراعظم منموہن سنگھ ، امیتابھ بچن ، ریتک روشن سمیت کئی مشہور شخصیات کے خلاف معاملے دائر کر چکا ہے اور جس نے اب تک 715 مفاد عامہ میں عرضی داخل کی ہیں اس نے چار سال قبل میرے خلاف بھی معاملہ دائر کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ایسے سیریل لیٹی گینٹ کے تازہ مقدمے کو طول دے کر انعامات واپسی مہم اور ٹکڑے ۔ ٹکڑے گینگ کے لوگ مرکز ی حکومت کو اظہار رائے کی آزادی کا مخالف ثابت کرنے کی مہم چلارہے ہیں۔